اداکار فہد شیخ نے پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فہد شیخ شوبز انڈسٹری کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں ادکار فہد شیخ نے اداکارہ یشمیٰ گِل کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

دورانِ پروگرام میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اداکار فہد شیخ نے اپنے کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات سمیت انڈسٹری کے پسندیدہ اداکاروں سے متعلق بھی  گفتگو کی ہے ۔

میزبان نے ادکار سے سوال کیا کہ وہ پانچ جملے کون سے ہیں جو کیرئیر کے آغاز میں لوگوں سے سنتے تو آپ کا دِل ٹوٹ جاتا تھا۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار فہد نے جواب دیا کہ لوگ کہتے تھے اس کا قد چھوٹا ہے، اس کا منہ گول ہے، اردو خراب ہے، متکبر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فہد شیخ نے کہا کہ شروع میں جب پروڈیوسرز کو فون کرتا تھا تو وہ کہہ دیتے تھے کہ ایک ماہ بعد فون کرنا۔

تاہم جب میں ایک مہینے کے بعد کرتا تو پھر یہ ہی جواب ملتا، اب وہ مجھے فون کرتے ہیں تو میں نہیں اٹھاتا۔

اداکار فہد شیخ نے مزید بتایا کہ لوگ یہ بھی کہا کرتے تھے اور آج بھی کہتے ہیں کہ یہ کبھی اداکار نہیں بن سکے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ فہد شیخ نے بہت کم وقت مین جاندار اداکاری سے شوبز انڈسٹری مین ہی نہیں بلکہ مداحوں کے دلوں میں بھی جگہ بنا لی ہے۔

The post اداکار فہد شیخ نے پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email