موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم مظفر آباد جلسے میں شریک نہیں ہو سکیں گے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مظفر آباد جلسے میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم کی بھرپور کوشش تھی کہ وہ مظفرآباد بذات خود تشریف لے جائیں اور عوام سے مخاطب ہوں لیکن موسم کی خرابی آڑے آگئی۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ جلسہ جاری ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے قائدین جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔

The post موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم مظفر آباد جلسے میں شریک نہیں ہو سکیں گے، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email