موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

عوامی سواری موٹر سائیکل مزید مہنگی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتںر ایک مرتبہ پھربڑھا دیں۔

 اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتیں 5 ہزار تک بڑھا دیں، ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 2400 روپے اضافہ کر دیا گیا۔

 ہنڈا سی ڈی 70 سی سی 2400 اضافہ ہونے کے بعد قیمت 84 ہزار 500 سے بڑھا کر 86 ہزار 900 روپے کی کر دی گئی ہے۔

ہنڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 3 ہزار اضافہ، قیمت 1 لاکھ 17 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

ہنڈا 125 سی سی 3 ہزار مہنگی ہو کر 1 لاکھ 42 ہزار 500 میں دستیاب ہوگی۔

 اس سے قبل ہنڈا 125 ایک لاکھ 39 ہزار 500 کا تھا۔ دریں اثنا ہنڈا سی جی 125 ایس 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 70 ہزار 500 روپے میں ملے گی۔

The post موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email