سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی نماز اور قربانی سے متعلق ایس او پی کا حکم نامہ جاری کردیا

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی نماز اجتماع اور قربانی سے متعلق ایس او پی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کرنے پر ترجیح دی جائے گی، ایک ہی جگہ پر عید کی نماز کے اجتماع دو یا تین بار مختلف اوقات میں رکھے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث عید کی نماز کے لیے آنے والے لوگوں کو سینیٹائزر کا استعمال اور ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق عید کی نماز کے اجتماع کی جگہوں کو بھی جراثیم کش اسپرے سے پاک کیا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق رہائشی علاقوں میں قربانی پر پابندی ہوگی، کورونا سے بچاؤ کے لیے اجتماعی قربانی کو ترجیح دی جائے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق جانور قربان کرنے والی جگہ کھلے مقامات اور رہائشی علاقوں سے دور ہونا چاہیے، قربانی کی جگہ پر رش نہ لگایا جائے، سندھ حکومت کے احکامات پر اوقاف و مذہبی امور حکام پولیس اور انتظامیہ عمل درآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔

The post سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی نماز اور قربانی سے متعلق ایس او پی کا حکم نامہ جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email