افغان سفیرسےسوالنامہ شیئرکیاہےحقائق بتاناہوں گے،شاہ محمودقریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغان سفیرسےسوالنامہ شیئرکیاہےحقائق بتاناہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے آئی جی اسلام آباد اور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نظرثانی دونوں ملکوں کےمفادمیں ہے ، افغان وزیرخارجہ نےوزیراعظم پاکستان کابھی شکریہ اداکیا۔

انہوں نے کہا کہ حنیف اتمرنےتحقیقات میں مکمل تعاون کایقین دلایاہے ، حنیف اتمرکوکہاہےکہ سفیرواپس بلانےکےفیصلےپرنظرثانی کریں ، واقعےکےذمہ داروں کو سزا دی جائے گی ، وزیراعظم عمران خان ذاتی طورپرمعاملےکودیکھ رہےہیں ، افغان ایمبیسی سمیت تمام قونصلیٹ کواضافی سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے  یقین دلایاکہ حکومت پاکستان ملزمان کی جلدگرفتاری کیلئےہرممکن اقدام اٹھائےگی ، افغان ہم منصب کو16جولائی کوہونےوالےواقعہ پراب تک اٹھائےگئےاقدامات سےآگاہ کیا۔

The post افغان سفیرسےسوالنامہ شیئرکیاہےحقائق بتاناہوں گے،شاہ محمودقریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email