زی ٹی ای نے کے 2 میڈرینج فون متعارف

ایک مقامی چینی کمپنی زی ٹی ای کی جانب سے 2 میڈرینج فون متعارف کرائے گئے ہیں۔

 بلیڈ وی 30 اور وی 30 ویٹا، زی ٹی ای کے 4 جی اسمارٹ فونز ہیں جو کہ کم قیمت میں سب سے پہلے میکسیکو میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

بلیڈ وی 30 میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا جس میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

بلیڈ وی 30 ویٹا میں 6.8 انچ کا ڈسپلے موجود ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

بات کی جائے کیمروں کی تو بلیڈ وی 30 میں 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

اسکے علاوہ وی 30 ویٹا میں 48 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمروں پر مشتمل ٹرپل کیمرا سیٹ اپ ہے۔

دونوں فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے تاہم وی 30 میں اس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج زی ٹی ای کے می فیور یو آئی سے کای گیا ہے۔

وی 30 کو 256 ڈالرز (لگ بھگ 41 ہزار روپے) میں فروخت کیا جائے گا تاہم وی 30 ویٹا کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

The post زی ٹی ای نے کے 2 میڈرینج فون متعارف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email