ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ حادثے میں اتنی بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا ضیاع ایک بہت بڑا سانحہ اور میرے لیے صدمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ  زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے ، کوئی جمہوری حکومت اس کی متحمل نہیں ہو سکتی کہ المناک حادثے کو اتفاق قرار دے کر ہاتھ پر ہاتھ دہرے بیٹھی رہے ، اس طرح کے حادثات کی روکتھام کے لیے کثیر الجہتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

The post ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email