تمام ادارے بھرپور انداز میں کورونا وبا پر قابو پانے میں کوشاں ہیں، صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ تمام ادارے بھرپور انداز میں کورونا وبا پر قابو پانے میں کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں صحت کے شعبے خصوصاً کورونا وبا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بریفنگ دی کہ بلوچستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام ادارے مل کر کام کریں، دور افتادہ علاقوں میں ٹیسٹنگ کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے، بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ موثر حکمتِ عملی کے تحت ہی دور دراز علاقوں میں ٹیسٹنگ سہولیات اور ایس او پیز کو بہتر کیا جا سکتا ہے، وفاق اور صوبوں کے مابین کورونا وبا پر قابو پانے کے سلسلے میں ادارے کا تعاون قابل تعریف ہے۔

The post تمام ادارے بھرپور انداز میں کورونا وبا پر قابو پانے میں کوشاں ہیں، صادق سنجرانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email