بلاول بھٹو زرداری کا ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر سندھ ممتاز علی خان بھٹو کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار اور ان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ممتاز علی خان بھٹو کی مغفرت اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

The post بلاول بھٹو زرداری کا ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر اظہارِ افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email