تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 21 ہزار کیوسک ہے

تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 21 ہزار کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد42ہزار900کیوسک اور اخراج  10 ہزار کیوسک ہے ، چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 1 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 20 ہزارکیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 88 ہزار500 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 100کیوسک ہے ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 46 ہزار800کیوسک اور اخراج 46 ہزار800کیوسک ہے۔

اس کے علاوہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ   17لاکھ 22 ہزار ، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ   25لاکھ   83ہزار اور چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ   1لاکھ 31ہزار  ایکڑ فٹ ہے۔

واضح رہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 44 لاکھ 36  ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

The post تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 21 ہزار کیوسک ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email