یمنیٰ زیدی کے شاعرانہ انداز میں چند الفاظ

پاکستان کی ورسٹائل اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

حال ہی میں اداکارہ یمنیی زیدی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے احساسات کو لفظوں میں بیان کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

یمنیٰ زیدی کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ شاعرانہ انداز میں محبت کے تاثرات بیان کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے نا صرف اپنی ویڈیو میں محبت کی عکاسی کے لئے شاعرانہ کلمات استعمال کئے ہیں بلکہ ان کوبے حد خوبصورت انداز میں پڑھ کر بھی سنایا ہے۔

یمنیٰ زیدی کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پزیرائی بھی حاصل ہوئی ہے جبکہ اسے متعدد بار شیئر بھی کروایا جاچکا ہے۔

یمنیٰ زیدی نے اپنے جذبات کی عکاسی کے لئے جن الفاظ کا انتخاب کیا ہے وہ کچھ اس ظرح ہیں،

دُھلے سے گال، واہ کیا کمال
زندگی پاک ہوئ چلی جاتی ہے
تیری ذات ہمیں ہر بار
اِک نیا ہنر سکھاتی ہے
میرے وجُود کو امر کر دے
تیرے خیال میں مجھے بے خبر کر دے
جستجو اک رہے
تجھ سے سلسلے کافی
اور
ساری عمر کے لییے ہو جائے
تو مجھ سے راضی

خیال رہے کہ یمنیٰ زیدی نے اردو ٹیلی ویژن کی دنیا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ان کو اب تک سات ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں مل چکی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے کبھی اداکاری کو بطور کیریئر بنانے کا نہیں سوچا تھا۔ انھوں نے اپنے دوست “عفان وحید” کےاصرار پر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ویسے تو یمنیٰ ٹیکساس میں رہتی ہیں لیکن کام کے دوران کراچی اور لاہور کے درمیان میں رہتی ہیں۔

انہوں نے انٹیریئر ڈیزائننگ میں ماسٹر کررکھاہے اور ریڈیو پر میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

The post یمنیٰ زیدی کے شاعرانہ انداز میں چند الفاظ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email