عمران اشرف کی مداح نے ان کی محبت میں اپنا چہرہ بدل ڈالا

 عمران اشرف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اور ڈرامہ اسکرپٹ رائٹر ہیں۔

عمران اشرف بہترین معاون اداکار کی کیٹگری میں اب تک تین ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے اپنی مداح کی ایک ویڈیو اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرہ پوری طرح سے بدل لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار عمران اشرف کی مداح جو ایک لڑکی ہے  اس نے میک کے ذریعے اپنے چہرے کو پوری طرح بدل لیا ہے۔

مداح نے میک اپ کی مدد سے عمران اشرف کے مقبول ترین کردار ’موسیٰ‘ کا چہرہ اپنالیا ہے۔

خیال رہے کہ مداح کی جانب سے یہ اداکار عمران اشرف کو ان کے کردار کی بہترین ادائیگی پر ٹیبیوٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اس سے قبل عمران اشرف کے مداح نے نے ان کی تصویر بنانے کے لئے کیلوں کا استعمال کیا تھا۔

اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا ہے کہ ’ماشاء اللہ، میرا پاکستان کتنا قابل ہے‘۔

ان کا کیریئر مختلف اور ہٹ کر کردار ادا کرنے سے بنا۔ چاہے وہ ’الف، اللہ اور انسان‘ میں ایک خواجہ سرا کا رول ہو یا اب ’رانجھا رانجھا کر دی‘ میں بھولے کا انوکھا کردار جس نے ناظرین کا دل جیت لیا ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ایک پیغام میں اقرار الحسن نے پاکستانی اداکار عمران اشرف کو قابل تعریف کہا تھا۔

اپنے پیغام میں اقرار الحسن نے کہا تھا کہ عمران اشرف اداکاری کی سلطنت کے سلطان ہیں۔

انہوں نے عمران اشرف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہم سب کے سُپر اسٹار ہیں۔

واضح رہے کہ عمران اشرف کو اُن کے کردار موسیٰ کی وجہ سے پاکستان سمیت بھارت میں خوب شہرت مل رہی ہے، یہ کردار اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ میں ادا کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

The post عمران اشرف کی مداح نے ان کی محبت میں اپنا چہرہ بدل ڈالا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email