افغانستان نے اسلام آباد سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا

افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر واپس بلا لیا، سفیر کے علاوہ دیگر سفارتی اہلکاروں کو بھی افغانستان واپس بلا لیا گیا ہے۔

افغان میڈیا نے پاکستان سے افغانستان کے سفیر کو واپس بلانے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے اپنے سفیر کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر واپس پاکستان میں موجود تمام سفارتی عملے کو واپس بلا بلایا ہے۔

خیال رہے کہ 16 جولائی کو افغانستان کے سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد میں اس وقت مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ اپنے بھائی کیلئے تحفہ خریدنے گئی تھی۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء اور تشدد کا معاملہ ناقابلِ برداشت ہے، سفارت کاروں اور ان کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی کیلئے پُرعزم ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا تھا کہ افغان سفارت خانے نے اطلاع دی تھی کہ افغان سفیرکی بیٹی پر کار میں سوار ہوتے وقت حملہ کیا گیا۔

The post افغانستان نے اسلام آباد سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email