آزاد کشمیر کا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے آزاد کشمیر کا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو تمام حلقوں پر امیدوار ہی نہیں ملے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول زرداری غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ہے۔

 فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کے جلسوں سے لگتا ہے کشمیر کے الیکشن یکطرفہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کی اغواء اور بازیابی کے بعد اغواء کا مقدمہ درج ہو چکا، ٹیکسی ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش کا عمل جاری ہے۔ افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کے جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ داسو ڈیم دہشتگردی کا افسوس ناک واقع ہے ، دہشتگردی کے واقع سے پاک چائینہ تعلقات متاثر نہیں ہو سکتے۔ داسو ڈیم پاک چائینہ دوسری کا مظہر ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ چائینز کمپنی نے داسو ڈیم کی تعمیر کا کام مزید تیز کر دیا ہے، پاک چائینہ کےدشمنوں کو پیغام ہے ہم نئے عزم سے کارروائیوں کو ناکام بنا کر کام کریں گے۔

The post آزاد کشمیر کا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی،فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email