سابقہ و موجودہ حکمرانوں نے کشمیر سے بے وفائی کی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سابقہ و موجودہ حکمرانوں نے کشمیر سے بے وفائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی سرخیل اب کشمیریوں کی تیسری نسل ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیریوں نے جس طرح بھارت کے ظلم و جبر کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ سابقہ و موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاز سے بے وفائی کی۔حیران ہوں پی ٹی آئی ، ن لیگ ، پی پی والے کس منہ سے آزاد کشمیر آتے ہیں۔

 امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مودی کے 5 اگست کے اقدام کے بعد کمزور خارجہ پالیسی جاری رکھی گئی۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر پر ایکشن پلان بنایا جائے اور اس کی آزادی کا روڈ میپ دیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیری اپنے بہتر مستقبل کے لیے سٹیٹس کو پارٹیز کا بائیکاٹ کریں،25 جولائی کو جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی رہی سہی معیشت اور اداروں کا بھی بیڑہ غرق کردیا جبکہ موجودہ حکومت نے کشمیریوں کی فلاح اور ترقی کے لیے بھی ایک قدم نہیں اٹھایا۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی گزشتہ 73برسوں سے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

The post سابقہ و موجودہ حکمرانوں نے کشمیر سے بے وفائی کی، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email