نالوں سے بارشوں کے پانی کے بہاؤ کو یقینی بنایا جائے، ناصر حسین

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نالوں سے بارشوں کے پانی کے بہاؤ کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اورنگی نالے کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر غربی نے صوبائی وزیر بلدیات کو بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر بلدیات نے ہدایت دی کہ نالوں کی چوکنگ پوائنٹس پر نظر رکھی جائے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کے ایم سی کے 41 اور ڈی ایم سیز کے 500 سو زائد نالوں کی سندھ حکومت کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ بارشوں کا پہلا اسپیل خیرت سے گذر گیا اب نالوں سے بارشوں کے پانی کے بہاؤ کو یقینی بنایا جائے اور بارشوں کے آنے والے اسپیل  میں بھی عملہ کو الرٹ رکھا جائے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع ویسٹ کے جنرل سیکرٹری علی احمد جان و دیگر ناصر حسین شاہ کے ہمراہ تھے۔

The post نالوں سے بارشوں کے پانی کے بہاؤ کو یقینی بنایا جائے، ناصر حسین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email