ممتاز بھٹو کی تدفین وصیت کے مطابق کی جائے گی، بیٹا امیر بخش

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو نے کہا ہے کہ ممتاز بھٹو کی تدفین وصیت کے مطابق کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ والد کی تدفین کل ان کےآبائی قبرستان میرپور بھٹو میں ہوگی۔

امیربخش بھٹو نے مزید کہا کہ ممتاز بھٹو کے بیٹے امیر بخش بھٹو نے کہا کہ والد نے اپنی زندگی میں ہی اپنی قبر کی نشاندہی کردی تھی، والد کی وصیت کے مطابق ان کی نامزد جگہ پر تدفین کی جائے گی۔

 یاد رہے سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی بھٹو  28 نومبر 1933 کو نودیرو کے گاؤں میرپور بھٹو میں پیدا ہوئے ، شہید ذوالفقار بھٹو  کے کزن اور قریبی ساتھی ہونے کے باعث سردار ممتاز بھٹو 1967 سے 1989 تک پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے۔

سردار ممتاز بھٹو 32 سال کی عمر  میں پہلی مرتبہ رکن سندھ اسمبلی بنے، انہوں نے 1972 میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے طور پر فرائض سرانجام دیئے جبکہ 1971 میں آٹھویں گورنر سندھ کی حیثیت سے بھی خدمت سرانجام دیں۔

اس کے علاوہ ممتاز بھٹو نے شہید بے نظیر بھٹو سے اختلافات کے باعث 1989 میں ون یونٹ فیڈریشن کی بنیاد پر اپنی سیاسی سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی کا قیام عمل میں لائے ،  سردار ممتاز خان بھٹو 1972ع میں وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے۔

The post ممتاز بھٹو کی تدفین وصیت کے مطابق کی جائے گی، بیٹا امیر بخش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email