عمران خان کھوٹے سکے لیکر آزاد کشمیر میں خوار ہو رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کھوٹے سکے لیکر آزاد کشمیر میں خوار ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی آئندہ انتخابات میں ڈوب جائیں گے، عمران خان بتائیں کتنا چندہ لیکر بھارتی پائلٹ کو وی وی آئی پی پر وٹوکول سے روانہ کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مودی کے مداح کس طرح کشمیریوں کے وکیل بن سکتے ہیں، نیازی صاحب کتنی فیس لیکر آپ کلبھوشن کے وکیل بنے ہیں، مودی کا مداح کلبھوشن کا وکیل کیسے کشمیریوں کا خیر خواہ بنے گا۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمران خان پیسے اور چندے کے لیے کسی کے بھی قدموں میں گر سکتے ہیں، کشمیریوں کو علم ہے عمران نیازی کا یوم حساب قریب ہے۔

The post عمران خان کھوٹے سکے لیکر آزاد کشمیر میں خوار ہو رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email