وادی لیپہ کشمیر میں جو بھی ترقی ہوئی وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی ، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ وادی لیپہ کشمیر میں جو بھی ترقی ہوئی وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی نے آزادکشمیر وادی لیپہ میں انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی لیپہ جیسی خوبصورت ویلی میں نے کسی جگہ نہیں دیکھی۔

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وادی لیپہ کو ٹکٹ دیا ہے ، ایک غریب شخص کو ٹکٹ دیا ہے جس کا تعلق وادی لیپہ سے ہے ، اتنی بڑی تعداد میں آپ جو لوگ آئے آپ کے جذبے کو سلام کرتا ہوں۔

The post وادی لیپہ کشمیر میں جو بھی ترقی ہوئی وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی ، یوسف رضا گیلانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email