مودی خوش فہمی میں تھا کہ پاکستان اب ہندوستان کے خلاف نہیں بولےگا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی خوش فہمی میں تھا کہ پاکستان اب ہندوستان کے خلاف نہیں بولےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میرپور کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہندوستان گیا تو حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ بقول سابق سفیر نواز شریف کا حکم ہے بھارت پر تنقید نہیں کی جائےگی ، کشمیر میں پیلٹ گن استعمال کرکے نوجوانوں کو اندھا کردیاجاتاتھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈر تھا کہ 15 اگست کے بعد کشمیری عوام ہمت نہ ہار بیٹھیں ، کشمیری عوام نے کبھی ہار نہیں مانی،جدوجہد جاری رکھی ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا معاملہ دنیا کے سامنے اٹھایا ، نوازشریف مسئلہ کشمیر پر اس  لیے نہیں بولتاتھا کیونکہ مودی ناراض ہوجائےگا۔

The post مودی خوش فہمی میں تھا کہ پاکستان اب ہندوستان کے خلاف نہیں بولےگا، عمران خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email