فیصل قریشی کا نائلہ جعفری کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نائلہ جعفری  کی بہادری طاقت کی علامت ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ اپنی پیاری ساتھی نائلہ جعفری کے انتقال کی خبر سُن کر رنجیدہ ہیں۔

 اداکار نے کہا کہ نائلہ جعفری  اپنی صحت کی بہتری کے لئے طویل مدتی جنگ میں مضبوط کھڑی رہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اداکارہ کی بہادری طاقت کی علامت ہے اور ان کا کام ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

اداکار نے تعزیتی پیغام میں اہلِ خانہ کے صبر کے لئے بھی دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں، اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔

The post فیصل قریشی کا نائلہ جعفری کے انتقال پر اظہارِ افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email