ممتاز علی بھٹو کی صوبے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ممتاز علی بھٹو کی صوبے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے سابق گورنر سندھ ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سردار ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر دلی افسوس ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت و درجات بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ممتاز علی بھٹو کی صوبے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

The post ممتاز علی بھٹو کی صوبے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email