باربی کیو کھانا کیسا ہے؟ماہرین نے بتادیا

عیدالاضحیٰ پر قربانی کے بعد مزے مزے کے پکوان، باربی کیو اور دعوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

آج سے پہلے آپ نے بہت سنا ہوگا کہ زیادہ مصالحے والے کھانے آپ کی صحت کے لئے غیر مفید ہیں جن کو کھانے سے آپ کو معدے میں مسائل آسکتے ہیں۔

  امپیریئل کالج لندن کے ماہرین کے  مطابق  گوشت کسی بھی طرح پکائیں اور آسانی سے کھائیں مگر اس پر مصالحہ لگا کر میرینیٹ کرکے کچھ دیر ضرور رکھ دیں۔

اگرگوشت درمیانی آنچ اور بھاپ  پر پکائیں گے تو بھی یہ ذائقہ دار ہوگا۔

ماہرین کا کہنا  ہے کہ گوشت  میں لیموں کا رس، کینو کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ، سویا سوس، سرکہ اور مصالحے لگا کر اسٹیم کرنے سے گوشت کے مضر اثرات ختم ہوجاتے ہیں اور یہ زیادہ مفید بھی ہے کیونکہ لیموں اور کینو سے کھانا جلدی ہضم بھی ہوجائے گا۔

ماہرین کے مطابق گوشت ادرک اور لہسن کے ساتھ پکانے سے ناصرف شریانوں میں چربی نہیں جمتی بلکہ جراثیم بھی مر جاتے ہیں۔

The post باربی کیو کھانا کیسا ہے؟ماہرین نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email