خطے میں امن کے لیے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں،چوہدری سرور

چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کیساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کے دشمنوں کے ساتھ ہے، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج موجودہے  دشمنوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کے ساتھ ہے اور ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

پنجاب کے گورنر نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں اور امن کےخلاف سازش کرنیوالوں کے عزائم ناکام ہونگے، افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کے ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے۔

The post خطے میں امن کے لیے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں،چوہدری سرور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email