پشاور:عید الضحی قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

پشاور میں عید الضحی قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی سبزی منڈی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 30روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہو گئی، پیاز  کی قیمت 25 روپے فی کلو سے بڑھ کر 50 روپے فی کلو ہوگی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے  کہ 200 روپے میں فروحت ہونے والا لہسن 250 روپے فی کلو فروحت ہو رہا ہے اور ادرک کی قیمت 380 سے بڑھ کر 450 روپے ہو گئی ہے، سبزی منڈی میں لیموں 150روپے میں فروخت ہو رہے ہیں اس کے علاوہ سبز مرچ 70سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی ہے۔

The post پشاور:عید الضحی قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email