کورونا ڈیلٹا وائرس کی موجودگی کے واضح ثبوت مل گئے ہیں، ترجمان محکمہ ہیلتھ کیئر

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں کورونا  ڈیلٹا وائرس کی موجودگی کے واضح ثبوت مل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 دن میں لاہور کے مختلف ہسپتالوں سے 85 مشتبہ رینڈم مریضوں کے نمونے لیے گئے ہیں جبکہ 85 مشتبہ نمونوں میں سے ٹوٹل 56 میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ شہر  میں ڈیلٹا  وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ڈیلٹا وائرس سے بچاؤ صرف ویکسین لگوانا ہی ہے ، ویکسین کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،  18 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں جبکہ تمام سینٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار دوسرے وائرس سے 50 فیصد زیادہ تیز ہے۔

 

 

The post کورونا ڈیلٹا وائرس کی موجودگی کے واضح ثبوت مل گئے ہیں، ترجمان محکمہ ہیلتھ کیئر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email