وزیر اعلی پنجاب نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ، اعلامیہ جاری

 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر تقرر و تبادلوں پر 3 ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صرف خالی سیٹوں پر رولز اور پالیسی کے مطابق تقرر و تبادلے کیے جا سکیں گے۔

 واضح رہے کہ 17 جولائی تک جاری ہونے والے ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈرز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

 

The post وزیر اعلی پنجاب نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ، اعلامیہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email