پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائی گی ،عثمان بزدار

عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائی گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے سرغنہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت  سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کا قابل فخر کارنامہ ہے۔

انھوں نےکہا ہے کہ سفاک قاتل کو مقابلے میں جہنم واصل کرنے والے افسر اور اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، حکومت سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی معترف ہے، قوم کو سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے درندے کا مقابلے میں عبرتناک انجام جرائم پیشہ عناصر کے لئے واضح پیغام ہے کہ ایسے ہر گینگ کا قلع قمع کیا جائے گا، لاقانونیت اور دہشت پھیلانے والے ہر گینگ کا ایسا ہی  عبرتناک انجام ہو گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی گینگ یا گروہ کو لاقانونیت یادہشت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، قانون کی عمل داری کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

The post پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائی گی ،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email