سبزیاں یا گوشت مفید غذا کو ن سی ؟

صرف سبزیاں کھانے والے افراد کو ویجیٹیرین کہتے ہیں ، جو گوشت تو نہیں کھاتے لیکن انڈے، دیسی گھی اور دودھ کا استعمال کر لیتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ سبزی خوری واقعی صحت کے لیے مفید ہے۔

 سبزی کھانے والوں میں دل کی بیماری اور کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے، تاہم مجموعی طور پر موت کے خطرے میں کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

دوسرے الفاظ میں سبزی خوری سے عمر لمبی نہیں ہوتی، البتہ زندگی صحت مندانہ گزرتی ہے۔

خوراک میں کسی بھی چیز کی زیادتی صحت و تندرستی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

دالیں اور سبزیاں بھی گوشت کی طرح ایسے ہی غذائی اجزاء رکھتی ہیں جو انسانی صحت و تندرستی کےلئے اشد ضروری ہیں۔

گوشت جسمانی ضروریات کیلئے آئرن حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔

 ماہرخوراک کے مطابق انڈے، ہری سبزیاں اور دالوں میں بھی آئرن ہوتا ہے لیکن ان تمام چیزوں میں موجود آئرن جسم میں اچھی طرح جذب نہیں ہوتا بلکہ اس کے مقابلے میں گوشت سے آئرن جسم میں اچھی طرح جذب ہوتا ہے۔

برطانیہ میں صحت عامہ کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے بنائے اصولوں میں خوراک کا توازن کچھ یوں دیا گیا ہے۔

دن میں کم از ام پانچ حصے پھل اور سبزیاں کھائیں۔

کھانے میں زیادہ فائبر اور نشاستہ والی خوراک ہونی چاہیے، جیسے آلو، بریڈ، چاول یا پاستہ۔

پروٹین کو مت بھولیں، اسے گوشت، مچھلی، سمندری غذا، دال،  بادام یا اخروٹ جیسے خشک پھلوں سے حاصل کریں۔

دودھ یا اس کی متبادل غذا استعمال کریں۔

زیادہ چربی والی غذاؤں اور چینی یا نمک سے پرہیز کریں۔

The post سبزیاں یا گوشت مفید غذا کو ن سی ؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email