کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف  پر بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے 12 معروف کاروباری مراکز سیل کر دیے گئے ہین جبکہ سیل ہونے والے مراکز میں ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ اور ڈرنک سینٹرز شامل ہیں۔

سیل ہونے والے مراکز میں پلوٹو نائٹ ، فوڈ چوائس، جونی ڈرنک کارنر، اسپائسی بائیٹ ، گرینڈ گرِل ، سب وے، نائن پی ایم، کیفے نائٹ ، پرچ پیالی ، بٹ کڑاہی بار بی کیو اینڈ ریسٹورنٹ اور رشید ڈرنک کارنر سمیت ڈیرہ حق کو بھی تالے لگا دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  حکومت کی طرف سے عائد پابندی کے باوجود رات 12 بجے کے بعد بھی ان مراکز میں انڈور سروس جاری تھی۔

The post کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ، انتظامیہ حرکت میں آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email