چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا ہے،ترجمان واپڈا

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان واپڈا کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ چینی کمپنی عنقریب  داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام  دوبارہ شروع کردے گی۔

واضح رہے کہ داسو واقعہ کے بعد سول انتظامیہ، واپڈا اور چینی کمپنی نے باہمی مشاورت سے تعمیراتی کام چند دنوں کے لیے معطل کیا تھا۔

ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ پراجیکٹ پر کام کی بندش کا مقصد حفاظتی اقدامات کو ازسرنو منظم کرنا تھا، اس دوران واپڈا چینی کمپنی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہا ہے۔

ترجمان واپڈا نے مزید بتایہا ہے کہ واپڈا کی کوششوں کا مقصد داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کی جلد از جلد بحالی تھا۔

The post چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا ہے،ترجمان واپڈا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email