کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی ، سمندری ہوائیں بحال

 

شہر قائد میں مون سون کی حالیہ بارشوں کی بعد سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم  درجہ حرارت  28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شام کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

 

 

 

The post کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی ، سمندری ہوائیں بحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email