حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

حالیہ بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حب ڈیم میں پانی کے ریلے آنے سے ڈیم کی سطح 332 فٹ ہوگئی ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے۔

حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

واضح رہے کہ پانی کا موجودہ ذخیرہ 2 سال کی ضروریات پوری کرسکے گا۔

The post حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email