پاکستان دوررس اور کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دوررس اور کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلقہ امور بھی زیر غور آئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکا سے روایتی باہمی رابطوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان دوررس اور کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل میں پاکستان کے متحرک کردار کو بھی سراہا۔

The post پاکستان دوررس اور کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email