اولمپکس، برطانوی دستے میں بہن بھائیوں کے 8 جوڑے شامل

 المپکس میں شرکت کرنے والے برطانوی دستے میں بہن بھائیوں کے 8 جوڑے شامل ہیں جن میں 3 جڑواں بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں یہ بہن بھائیوں کے جوڑے شرکت کریں گے جن میں سوئمنگ، سائیکلنگ، باکسنگ، کشتی رانی، جمناسٹک اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔

اس سے قبل 2016 کے ریو اولمپکس میں برطانوی دستے میں بھائی بہنوں کے 6 جوڑے تھے۔

تاہم اس بار یہ تعداد بڑھ گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

The post اولمپکس، برطانوی دستے میں بہن بھائیوں کے 8 جوڑے شامل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email