نند بھابھی کے رشتے پر سوال، کرینہ کپور آخر خاموش کیوں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکار سیف علی خان کی بہن صبا علی خان اپنی بھابھی کرینہ کپور کے ساتھ اپنے روابط کی وضاحت دیتے ہوئے پھٹ پڑیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں صارف نے لکھ ڈالا کہ کرینہ کپور آپ کا جواب تک نہیں دیتیں اور آپ ان کی تصاویریں پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل بھی دونوں نند بھابھی کے رشتے کو لے کر قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔

تاہم اس حالیہ واقعے پر خود صبا علی خان نے صارف کو جواب دیا کہ وہ یہ سب اس لیے کرتی ہیں کیونکہ وہ اپنی بھابھی سے بہت پیار کرتی ہیں اور ان کی بھابھی (کرینہ کپور) بھی ان سے بہت پیار کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر صبا علی خان اکثر اپنے بھائی، بہن اور ان کے بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

The post نند بھابھی کے رشتے پر سوال، کرینہ کپور آخر خاموش کیوں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email