کراچی میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال ،گلزار ہجری، اسکیم 33،  صدر، لیاقت آباد شارع فیصل، طارق روڈ، جیل چورنگی کے قریب بارش جاری ہے جبکہ گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، قائد آباد، کالا بورڈ، ملیر ہالٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

 

شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ آئی آئی چندریگر روڈ پر بوندا باندی ہوئی۔

بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔

بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں روایتی طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، لیاقت آباد، پی آئی بی،  گلستان جوہر، گلشن حدید، لانڈھی، لیاری، کورنگی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

The post کراچی میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email