لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کا عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی وزیراعظم نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ صدر مائیکل اون سے طویل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے گزشتہ روز 24 وزرا پر مبنی کابینہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں صدر مائیکل اون کی پارٹی کو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع سمیت 8 وزارتیں دی گئی تھیں تاہم اس کے باوجود انہیں اپنی کابینہ بنانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

The post لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کا عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email