پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور ظلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور ظلم ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں اور حکومت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ بھی واپس لے۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مہنگائی، بیروزگاری کے خلاف تحریک جاری رکھے گی۔

The post پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email