وزیر خزانہ شوکت ترین سے جمشید اقبال چیمہ کی ملاقات

وزیر خزانہ شوکت ترین سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملک میں اہم غذائی اجناس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ زرعی تبدیلی کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ضروری غذائی اشیاء کی مناسب قیمت پر فراہمی کے لیے تمام اقدامات لے گی۔

 شوکت ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت گندم ، چینی، دالوں، گھی، ٹماٹر ، پیاز اور آلو کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ذخائر قائم کرے گی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت زرعی شعبے میں جدت لانے ،سرمایہ کاری بڑھانے ، فصلوں کے نقصانات کم کرنے اور زرعی قرض بڑھائے جائیں گے اور وزارت خزانہ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

The post وزیر خزانہ شوکت ترین سے جمشید اقبال چیمہ کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email