ہیری اور میگھن کے انٹرویو کی ایمی ایوارڈز میں نامزدگی پر تنقید

شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کو شدید تنقید کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ معروف امریکی میزبان اوپرا وِنفری کو دیئے گئے تہلکہ خیز انٹرویو کے ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے پر تنقید کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔

تاہم اس حوالے سے  شاہی مبصر فل ڈیمپیر نے دعوٰی کیا ہے کہ  ہم جانتے ہیں کہ ہیری اور میگھن کو اس انٹرویو میں اجازت دی گئی تھی کہ وہ مکمل جھوٹ اور غیر تصدیق شدہ حقائق بیان کریں اور اوپرا ونفری نے اس کی تصدیق کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

شاہی مبصر نے کہا کہ اُن کے خیال میں صحافتی اعتبار سے یہ بہت ہی غلط ہے، ہوسکتا ہے کہ اس انٹرویو کو لاکھوں افراد نے دیکھا ہو اور یہ بہت ساری سرخیوں کا حصہ بنا ہو لیکن یہ واضح طور پر صحافت نہیں تھی۔

گزشتہ روز شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کا معروف امریکی میزبان اوپرا وِنفری کو دیا گیا تہلکہ خیز انٹرویو ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوپرا ونفری کا شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے ساتھ 2020ء کے آغاز میں دھماکہ خیز انٹرویو نشر ہوا تھا جو کہ شاہی خاندان چھوڑنے کے بعد اس شاہی جوڑے کا پہلا ٹی وی انٹرویو تھا۔

اس انٹرویو نے برطانوی شاہی خاندان کو دہائیوں کے بدترین بحران سے دوچار کیا اور شہزادہ ہیری کے ان کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور والد شہزادہ چارلس کے ساتھ تعلقات مزید خراب کر دیئے تھے۔

The post ہیری اور میگھن کے انٹرویو کی ایمی ایوارڈز میں نامزدگی پر تنقید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email