کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعلیٰ کو کورونا کی تازہ صورتحال سےآگاہ کیا جبکہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات اور ویکسینیشن کے بارے میں بھی بریف کیا

ملاقات میں کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے، شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کہ شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پھر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے، ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں، کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرکے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

The post کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email