اداکار الو ارجن کی بیٹی بھی فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار

تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار الو ارجن کی بیٹی بھی اب فلموں میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان خود الو ارجن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی ارہا ارجن تیلگو فلم شکونتلم میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

الو ارجن نے یہ بھی بتایا کہ فلم میں سمنتھا اکی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اپنے پیغام میں الو کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے خاندان کی چوتھی نسل بھی فلموں میں قدم رکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار نے بیٹی کو فلم میں کردار دینے پر فلم سازوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

The post اداکار الو ارجن کی بیٹی بھی فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email