پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت

پاکستان کرغزستان کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں کرغزستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کیلئے کرغز سفیر کی خدمات کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کاسا-1000 منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے جبکہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان اعلیٰ سطحی اور پارلیمانی تبادلوں میں اضافے کی ضرورت ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے ثقافتی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 

The post پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email