پریس گیلری کا پارلیمنٹ میں اہم کردار ہے،چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پریس گیلری کا پارلیمنٹ میں اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدران کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے نو منتخب صدر پارلیمانی ایسوسی ایشن صدیق ساجد اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمان،میڈیا اور سول سوسائٹی کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پریس گیلری کا پارلیمنٹ میں اہم کردار ہے، بہتر رابطہ کاری اور معاونت کی بدولت عوام کو باخبر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ طریقے سے ادا کرینگے۔

ملاقات میں پی آر اے کے سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل، کاشف، اورنگ زیب کاکڑ رفیق  اور رانا طارق بھی موجود تھے۔

The post پریس گیلری کا پارلیمنٹ میں اہم کردار ہے،چیئرمین سینیٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email