پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی خوشحالی سے وابسطہ ہے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی خوشحالی سے وابسطہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوئٹہ میں پریس کلب کے پروگرام حال احوال  میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کیساتھ انصاف نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جام نے تو صوبے میں کمال کردیا ، موجودہ حکومت کی خراب طرز حکمرانی سے ادارے تباہ ہوگئے ، دنیا مریخ کی طرف جارہی ہے مگر بلوچستان کے لوگ گیس بجلی اور پانی  سے آج بھی محروم ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کے لوگ پانی سے محروم ہیں ، 77 فیصد شہریوں کو صاف پانی میسر نہیں ، صوبے میں عذاب کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، 66 فیصد بچے تعلیم سے دور ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں دیکھی ،  بلوچستان میں سب سے زیادہ کرپشن ہے ، باڑ لگانے سے لوگوں کو روزگار بھی متاثر ہوا ، لوگ مختلف چوکوں پر اپنے لاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کا مسئلہ انتہائی خراب ہے ، چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل بند کرنے کا کئی بار مطالبہ کیا گیا ، بلوچستان میں غربت اور مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ، ناراض بلوچوں سے بات چیت کرنا خوش آئند ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سب سے پہلے ان لوگوں کو سنا جائے جو یہاں کے محب وطن شہری ہیں ، بلوچستان کی ترقی میں یہاں کی مقامی سیاسی قیادت رکاوٹ ہے ،  بلوچستان میں امن سے پاکستان میں امن آئے گا ، اس حکومت نے پورے ملک کیساتھ انصاف نہیں کیا ، حکومت نے وعدے کئے تھے کہ مزید قرضہ نہیں لینگے۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے ہمیشہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ، ملک کو ایک حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے ، ایک دن کیلئے بھی پاکستان میں اسلامی نظام رائج نہیں ہوا ، کرپشن فری پاکستان صرف جماعت اسلامی ہی بناسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف حکومت کیلئے الیکشن ریفامز لائے جائیں ، الیکشن سے ہمارے حالات بدل نہیں سکتے ، افغانستان امن کا فائدہ پاکستان کو بھی ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست سے دوچار ہوگیا ہے ، افغانستان افغان عوام کا ہے ، امید ہے کہ افغانستان میں افغان عوام کی خواہش کے مطابق مستحکم حکومت بنے گی۔

The post پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی خوشحالی سے وابسطہ ہے ، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email