کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد لوگوں کے مسائل سن کر ان کو حل کرنا ہے ، ڈاکٹر مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کے مسائل سن کر ان کو حل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ عام عوام کے مسائل کےحل اور ان کی زندگی آسان بنانے پر دن رات کام کر رہے ہیں۔

 ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ماضی کی حکومتوں کی جانب سے دانستہ طور پر ملکی اداروں کو تباہ کیا گیا ، گزشتہ تین سالوں کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر کیا جا رہا ہے۔

The post کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد لوگوں کے مسائل سن کر ان کو حل کرنا ہے ، ڈاکٹر مراد راس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email