سارہ خان اور فلک شبیر نے سرپرائز کے بارے میں بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر نے اپنے مداحوں کو سرپرائز کے حوالے سے بتادیا۔

اداکارہ سارہ خان شادی کی پہلی سالگرہ پر دیے جانے والے سرپرائز کے حوالے سے بتایا کہ 16 جولائی کو اپنی پہلی شادی کی سالگرہ کے موقع پر فلک شبیر اپنا گانا ’زندگی‘ ریلیز کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

اداکارہ سارہ خان نے بتایا کہ ’زندگی‘ دنیا بھر میں 16 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

مداحوں کا ماننا ہے کہ فلک شبیر نے اپنا گانا ’زندگی‘ اپنی زندگی سارہ خان کے نام کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سارہ خان اور فلک شبیر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ بہت جلد اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے والے ہیں جس کے لیے وہ بہت پُرجوش ہیں اور ہمیں اُمید ہے کہ سرپرائز سے مداح بھی خوش ہوں گے۔

The post سارہ خان اور فلک شبیر نے سرپرائز کے بارے میں بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email