روس، پہاڑ کی چوٹی پر قائم جھولا اچانک ٹوٹ گیا

روس میں پہاڑ کی چوٹی پر قائم جھولا اچانک ٹوٹ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جھولا اس وقت ٹوٹا کہ جب دو خواتین جھولا جھول رہی تھیں لیکن قسمت لڑکیوں پر مہربان رہی اور اس طرح وہ گہری کھائی میں گرنے سے بال بال بچ گئیں۔

خوش قسمتی سے جھولا جھولنے والی خواتین کی زندگی بچ گئی ہے۔

اس پہاڑ کی بلندی تقریباً 6 ہزار فٹ ہے جہاں سیروتفریح کے غرض سے فیملی موجود تھی اس دوران دو خواتین نے جھولا جھولنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ ادارے نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ وہاں موجودہ دیگر جھولوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

 

The post روس، پہاڑ کی چوٹی پر قائم جھولا اچانک ٹوٹ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email