اداکارہ نادیہ حسین کی ملازمہ کا دعویٰ کرنے والی خاتون جھوٹی نکلیں

پاکستان کی صفِ اول کی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی ملازمہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون جھوٹی نکلیں، اداکارہ نے وضاحت دی کہ وہ خاتون کبھی بھی ان کی ملازمہ رہی ہی نہیں ہیں۔

گزشتہ دنوں نادیہ حسین کی ایک تشہیری مہم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بجلی کے باعث برقی آلات خراب کرنے پر اداکارہ کو ملازمہ سے بدسلوکی کرتے دیکھا گیا۔

اداکارہ  نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ویڈیو ایک تشہیری مہم کا حصہ تھی۔

اب رانی نامی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نادیہ حسین کی ملازمہ ہیں، اور وہ اعتراف کرتی ہیں کہ نادیہ حسین کی وائرل ویڈیو میں ملازمہ وہ خود تھیں۔

اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ حسین خاتون کو اپنی ملازمہ ماننے سے انکار کررہی ہیں، انہوں نے لکھا کہ یہ میری ملازمہ ہے اور نہ کبھی تھی۔

The post اداکارہ نادیہ حسین کی ملازمہ کا دعویٰ کرنے والی خاتون جھوٹی نکلیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email